14 ستمبر 2012 - 19:30

وسطي امريکا کے ملک گوئٹے مالا ميں ايک بڑا آتش فشاں پھٹ گيا ہے جس کي وجہ سے ہزاروں کي تعداد ميں افراد نقل مکاني پر مجبور ہوگئے ہيں-

ابنا: دارالحکومت گوئٹے مالا سٹي سے چاليس کلوميٹر دور فوگو آتش فشاں سے نکلنے والي راکھ اور دھوئيں کے بادل فضا ميں ايک کلوميٹر دورتک بلند ہوگئے ہيں –حکام نے خطرے کي وارننگ جاري کردي ہے اور آتش فشاں کے قريب واقع رہائشي علاقوں سے آٹھ ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرديا گيا ہے جبکہ مزيد تيئس ہزار افراد کو بھي وہاں سے منتقل کيا جارہا ہے......../169